Governance

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پروفائل

میاں احسان الحق

چیئرمین / سی ای او

میاں احسان الحق 31 دسمبر 2001ء سے فرسٹ کیپیٹل ایکویٹیز لمیٹڈ میں بطور سی ای او کام کر رہے ہیں، اس عہدے سے قبل وہ 1995 سے 2001 تک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں، انہوں نے کیلی فورنیا، ایل اے یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، ان ذمہ داریوں کے علاوہ میاں احسان الحق لنکا سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ سری لنکا میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔

وسیم الحسن

جناب وسیم الحسن نے فروری 1999 میں فرسٹ کیپٹل ایکوئٹیز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن حاصل کی، جناب وسیم الحسن فرسٹ ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ لمیٹڈ کے سی ای او اور فالکن کماڈٹیز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

احسن ضیاء

جناب احسن ضیاء نے مارچ 2003 فرسٹ کیپٹل ایکوئٹیز لمیٹڈ میں شمولیت حاصل کی اور اس وقت بطور ڈائریکٹر آپریشنز - نارتھ کام کر رہے ہیں، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے انڈوزوے ڈبلیو آئی کارر سیکورٹیز پاکستان لمیٹد میں بطور ہیڈ اپریشنز۔اسلام آباد کے کام کیا ہے۔

عبدالصمد


جناب عبدالصمد نے نومبر 1996 میں فرسٹ کیپٹل ایکوئٹیز لمیٹڈ میں شمولیت حاصل کی، اور اب کمپنی کے کراچی کے آفس میں بطور اے وی پی۔اکاؤنٹس کام کر رہے ہیں، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

راجہ سہیل قربان

جناب راجہ سہیل قربان نے 2010 میں بزنس پلس ٹی وی،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ میں بطور نیوزاینکر شمولیت اختیار کی، وہ اس وقت کراچی وینگز آف بزنس پلس ٹی وی میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسرکے کام کر رہے ہیں۔ وہ بطور اینکر اینڈ پروڈیوسر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جناب سہیل قربان میٹروپولِس ٹی وی، ہالینڈ اور کارسپونڈنگ ٹی وی انگلینڈ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

زوہیب خان

جناب زوہیب خان بزنس پلس ٹی وی، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ میں بطور سینئر پروڈیوسر کام کر رہے ہیں، انہیں بطور پروڈیکشن اینڈ ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیا انڈسٹری میں 14 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جناب زوہیب خان نے اے آر وائی نیوز اور آج ٹی وی پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔

سفیر رضا اعوان


جناب سفیر رضا اعوان فرسٹ کیپٹل / پیس گروپ میں سینئر منیجر ٹریژری کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ گجرات پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اینڈ فرسٹ کنسٹرکشن لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں، آپ نے کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔


آڈٹ کمیٹی کے تفصیل

( راجہ سہیل قربان (چیئرمین
زوہیب خان
سفیر رضا اعوان