ٹریژری آپریشن
ہماری پیرنٹ آرگانائیزیشن ( ایف سی ایس سی ) پاکستان کی ایک صفِ اوّل کی فنانشل سروسز اور انویسٹمنٹ کمپنی ہے ، یہ فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبر ہے۔ ایف سی ایس سی کا شمار پاکستان کے صفِ اوّل فکسڈانکم بروکرز میں ہوتا ہے جو گورنمنٹ ( ٹی ۔ بلز ) اور پی آئی بی اور کارپوریٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز اور انٹر بنک ریپو مارکیٹ کو سروسز فراہم کرتی ہے۔
ایف سی ایس سی فارن ایکسچینج بروکریج سروسز بھی فراہم کرتی ہے اور پاک روپیہ ، امریکی ڈالر کے ایکسچینج کی سہولت اسپاٹ اور فارورڈ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں فراہم کرتی ہے، ہماری فکسڈ انکم اور فاریکس بروکریج کی ٹیمیں کلائنٹس کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ٹریڈنگ اسٹرٹیجیک مرتب کرنے میں مدد اور سہولت فراہم کرتی ہیں۔